0
Sunday 31 May 2020 10:45

خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی

خانیوال میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق، 30 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پل رانگو میں بس الٹنے سے 6 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 865715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش