QR CodeQR Code

کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہو گا، عثمان بزدار

31 May 2020 11:13

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہو گا، منہ، ناک ڈھانپ کر ہم ناصرف خود بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو طرز زندگی کو بدلنا ہو گا، سماجی طور طریقوں میں تبدیلی لا کر کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہو گا، منہ، ناک ڈھانپ کر ہم ناصرف خود بلکہ اپنے خاندان کو بھی بیماری سے بچا سکتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، احتیاط صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی اقدامات یقینی بنا کر کورونا سے محفوظ رہیں۔


خبر کا کوڈ: 865723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865723/کورونا-سے-بچنا-ہے-طرز-زندگی-کو-بدلنا-ہو-گا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org