QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ

31 May 2020 12:05

صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فیصلے کا اطلاق پرائیویٹ سکولوں پر بھی ہوگا۔ اس سے پہلے نجی سکولوں کی تنظیم نے یکم جون سے سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فیصلے کا اطلاق پرائیویٹ سکولوں پر بھی ہوگا۔ اس سے پہلے نجی سکولوں کی تنظیم نے یکم جون سے سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے 15 جولائی تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ جی بی میں کرونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے۔ وائرس سے اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865730/گلگت-بلتستان-میں-تمام-تعلیمی-اداروں-کو-15-جولائی-تک-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org