1
Sunday 31 May 2020 12:44

سعودی جیلوں میں قید مزاحمتی رہنماؤں کی رہائی کیلئے حماس کیطرف سے مصر کو ثالثی کی درخواست

سعودی جیلوں میں قید مزاحمتی رہنماؤں کی رہائی کیلئے حماس کیطرف سے مصر کو ثالثی کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ عرب مجلے الخلیج الجدید کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی شاہی رژیم کی جانب سے قید کئے گئے سعوی عرب کے لئے اپنے خصوصی نمائندے محمد الخضری سمیت اپنے 60 سے زائد مرکزی رہنماؤں اور حامیوں کی رہائی کے لئے مصر کو ثالثی کی درخواست کر دی ہے۔ مصری میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی جیل میں قید حماس کے سفیر محمد الخضری کی خراب جسمانی حالت پر مبنی خبریں سامنے آنے کے بعد حماس کی جانب سے مصر کو یہ درخواست پیش کی گئی ہے کیونکہ آجکل سعودی عرب کے ساتھ مصر کے گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی شاہی رژیم نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی ایماء پر سعودی عرب میں موجود حماس کے 60 سے زائد کارکنوں کو 1 سال سے زائد عرصے سے دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے جن میں سعودی حکومت کے لئے حماس کے خصوصی نمائندے محمد الخضری بھی شامل ہیں۔ سعودی حکومت کے لئے حماس کے سفیر محمد الخضری جن کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور وہ اس وقت بہت سی بیماری سے رنج اٹھا رہے ہیں، کی جسمانی حالت گذشتہ 1 سال سے سعودی جیل میں رپنے سے مزید خراب ہو چکی ہے۔ گذشتہ ہفتے سعودی ذرائع نے خبر دی تھی کہ سعودی عرب کے لئے حماس کے سفیر محمد الخضری کے ہمراہ قید ان کے فرزند ھانی الخضری کو بھی ان کی کوٹھڑی میں منتقل کر دیا گیا ہے کہ کیونکہ محمد الخضری اپنی خراب جسمانی حالت کے باعث اب چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش