QR CodeQR Code

کورونا سے اموات میں شدت، 24 گھنٹوں میں 88 افراد جاں بحق

31 May 2020 12:43

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 88 زندگیاں نگل گیا اور اب تک کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی اور 1483 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں تیزی آ گئی ہے اور ایک روز میں کورونا سے ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 88 زندگیاں نگل گیا اور اب تک کے سب سے زیادہ 3039 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی اور 1483 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 972 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار 56، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 540 ، بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 418، گلگت بلتستان 678، آزاد کشمیرمیں 251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865740/کورونا-سے-اموات-میں-شدت-24-گھنٹوں-88-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org