QR CodeQR Code

امریکی سٹیلائٹ کیریئر پرواز سے قبل تباہ

31 May 2020 13:24

امریکی خبررساں ایجنسی ٹیک کرنچ (Techcrunch) کیمطابق جاری تجربات اسٹارشپ نامی سٹیلائٹ کیریئر کو بہتر بنانے کیلئے انجام دیئے جا رہے ہیں جسکو سٹیلائٹ کیریئر فالکن 9 کی جگہ خلاء میں سٹیلائٹس پہنچانے کیلئے استعمال کیا جانا ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ناسا کو اس پراجیکٹ میں پیش آنیوالی مسلسل ناکامیوں کے بعد اب اسٹارشپ سٹیلائٹ کیریئر کو عملی طور پر استعمال کرنا بعید نظر آ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے لانچ کیا گیا جدید اسٹارشب ایس این 4 (Starship SN4) سٹیلائٹ کیریئر پرواز سے قبل ہی دھماکے کے ساتھ پھٹ کر تباہ ہو گیا ہے۔ امریکی خبررساں ایجنسی ٹیک کرنچ (Techcrunch) کے مطابق ناسا کا یہ سٹیلائٹ کیریئر اپنی قسم کا چوتھا نمونہ تھا جسے ریاست ٹیکساس میں واقع بوکاچیکا لانچ سائٹ سے لانچ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری تجربات اسٹارشپ نامی سٹیلائٹ کیریئر کو بہتر بنانے کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں جس کو سٹیلائٹ کیریئر فالکن 9 کی جگہ خلاء میں سٹیلائٹس پہنچانے کے لئے استعمال کیا جانا ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ناسا کو اس پراجیکٹ میں پیش آنے والی مسلسل ناکامیوں کے بعد اب اسٹارشپ سٹیلائٹ کیریئر کو عملی طور پر استعمال کرنا بعید نظر آ رہا ہے۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
 


خبر کا کوڈ: 865754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865754/امریکی-سٹیلائٹ-کیریئر-پرواز-سے-قبل-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org