QR CodeQR Code

خانیوال، رانگو پل کے قریب بس الٹنے سے 9 مسافر جاں بحق، 27 زخمی 

31 May 2020 14:08

بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کونشتر اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 5 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ نشتر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث اکثر مریضوں کو سر پہ چوٹیں آئی ہیں تاہم قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 


خبر کا کوڈ: 865774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865774/خانیوال-رانگو-پل-کے-قریب-بس-الٹنے-سے-9-مسافر-جاں-بحق-27-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org