QR CodeQR Code

ملتان کے ایک اور ایم این اے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، گھر میں آئسولیشن اختیار کرلی 

31 May 2020 14:37

واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ بھی اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد عامر ڈوگر نے اپنے آپ کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا، ملک عامر ڈوگر نے گزشتہ روز کرونا کا ٹیسٹ نشترہسپتال ملتان سے کرایا تھا جس کی رپورٹ آنے کے بعد وہ خود تنہائی کا شکار ہوگئے، واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ بھی اپنے گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865780/ملتان-کے-ایک-اور-ایم-این-اے-کا-کرونا-ٹیسٹ-مثبت-آگیا-گھر-میں-آئسولیشن-اختیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org