QR CodeQR Code

امریکہ میں نسل پرستی کیخلاف پرتشدد مظاہرے

سیاہ فام امریکی فنکار بھی پولیس کی گولیوں کا شکار

31 May 2020 14:50

سیاہ فام امریکی فنکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے 4 مرتبہ ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پہلی گولی سے ہی مجھے شدید زخم آ گیا تھا۔ کینڈرک سمپسن نے کہا کہ آپ کبھی یہ نہیں دیکھیں گے کہ امریکی پولیس کسی سفید فام شہری کیطرف بندوق کا نشانہ لے، اس پر حملہ کرے، اُسے ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنائے یا اسے اپنے ڈنڈوں کیساتھ زدوکوب کرے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست مینیاپولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے بےدردی کے ساتھ قتل پر نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف امریکی پولیس کی پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق "سیاہ فام انسانوں کی جانیں اہم ہیں" کے عنوان سے ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران معروف سیاہ فام امریکی فنکار کینڈریک سمپسن بھی پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ امریکی فنکار انسٹاگرام پر احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے براہ راست گفتگو کر رہا تھا جبکہ اس کی گفتگو سی این این پر بھی نشر کی جا رہی تھی کہ وہ اچانک ہی امریکی پولیس کے ڈنڈوں کا نشانہ بن گیا۔ امریکی سیاہ فام فنکار نے جب پولیس کے ڈنڈنے کھانے کے بعد بھی اپنی گفتگو جاری رکھی تو اس مرتبہ امریکی پولیس کی جانب سے اُسے بندوق کی متعدد گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

سیاہ فام امریکی فنکار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے 4 مرتبہ ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ پہلی گولی سے ہی مجھے شدید زخم آ گیا تھا۔ کینڈرک سمپسن نے کہا کہ آپ کبھی یہ نہیں دیکھیں گے کہ امریکی پولیس کسی سفید فام شہری کی طرف بندوق کا نشانہ لے، اس پر حملہ کرے، اُسے ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنائے یا اسے اپنے ڈنڈوں کے ساتھ زدوکوب کرے۔ اس فنکار کا کہنا تھا کہ ہم یہاں اسلحہ رکھ کر آئے ہیں جبکہ اپنے حقوق کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ یہ سیاہ فام امریکی فنکار گذشتہ روز "سیاہ فام انسانوں کی جانیں اہم ہیں" (Black Lives Matter) کے عنوان سے پین پیسیفک پارک کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک تھا۔ واضح رہے کہ سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلوئڈ کے سرعام بہیمانہ قتل کے بعد سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے اس وقت پورے امریکہ میں پھیل چکے ہیں جہاں 21 سے زائد ریاستوں میں ہونے والے ان پرتشدد مظاہروں میں پولیس کی کئی ایک گاڑیوں اور عمارتوں کے نذرآتش ہونے کے علاوہ 1 پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865783/سیاہ-فام-امریکی-فنکار-بھی-پولیس-کی-گولیوں-کا-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org