QR CodeQR Code

 باہر سے فنڈنگ لینے کے لئے کورونا کے فگر بڑھائے جا رہے ہیں، جمشید دستی 

31 May 2020 15:00

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، جو بولے گا اسے ختم کر دو قتل کر دو کیا یہ ریاست مدینہ ہے؟، حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ کیا تھا کدھر ہیں آج جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ کرنے والے؟ ہمیں مکمل آئینی اختیارات کے ساتھ صوبہ چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ کی تحریک کو اگے لے جائیں گے، کرونا وائرس کی ہمیں سمجھ نہیں آ رہی، لاک ڈاون بھی کھول دیا ہے اور کہتے ہیں اموات بڑھ گئیں ہیں، سرکاری ہسپتال میں خوف ہے لوگ ڈر رہے ہیں کہ سرکاری ہسپتال جائیں گے تو مر جائیں گے،  کہتے ہیں 3500 ڈالر فی کرونا مریض مل رہا ہے، حکومت نام کی چیز نظر نہیں آ رہی، تیل کی قیمتیں کم ہوئیں مگر عوام کو فائدہ نہ ملا، حکومت 50 روپے فی لیٹر عوام سے بھتہ لے رہی ہے، 40 سال سے کیس موجود ہیں مگر نیب صرف سیاسی مخالفت کے لئے استعمال ہوتا ہے، حکومت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، جو بولے گا اسے ختم کر دو قتل کر دو کیا یہ ریاست مدینہ ہے؟، حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ کیا تھا؟ کدھر ہیں آج جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ کرنے والے؟ ہمیں مکمل آئینی اختیارات کے ساتھ صوبہ چاہیے، عوامی راج پارٹی علیحدہ صوبہ کے لئے تحریک چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ 

جمشید دستی نے مزید کہا کہ جو جنوبی پنجاب کا نعرہ لگاتے تھے اب استعفی دیں، سرائیکی خطے کے لوگ ان کو دیکھ چکے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے علاقے میں کتے بلے ایک ہی جگہ پر پانی پیتے ہیں، اربوں کی اسمگلنگ راجن پور میں ہوتی ہے سردار ڈاکوں کو تحفظ دیتے ہیں، تخت لاہور کے خلاف اس خطے کے میں سخت نفرت ہے، ہم سرائیکی صوبہ کی تحریک کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے دریاوں میں فضلے ڈالے جا رہے ہیں، تینوں ڈویژن میں جاوں گا احتجاج کی کال دوں گا ہماری تحریک تشدد پسند نہیں ہے،  اربوں روپے کا ٹڈی دل سے نقصان ہوا ہے،  انتظامیہ کے لوگ جاتے ہیں فوٹو کھنچوا کر چلے آتے ہیں، حکومتی اراکین کے گھر ہزاروں من گندم پڑی یے کوئی کاروائی نہیں ہو رہی، باہر سے فنڈنگ لینے کے لئے کورونا کے فگر بڑھائے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865785/باہر-سے-فنڈنگ-لینے-کے-لئے-کورونا-فگر-بڑھائے-جا-رہے-ہیں-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org