0
Sunday 31 May 2020 21:13

کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور نہ ہونے دیں، نریندر مودی

کورونا کے خلاف جنگ کو کمزور نہ ہونے دیں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملک سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی بھی سنجیدہ ہے اور اسے کسی بھی سطح پر کمزور ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔ ایک ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں مودی نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت پر خصوصی توجہ دینی ہوگی کہ کورونا لڑائی کو کمزور نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی ابھی بھی سنگین ہے اور اس کا خطرہ چیلنج بھرا ہے لہذا کورونا کے خلاف جنگ کے محاذ پر مضبوطی سے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے جن اصولوں پر عمل کیا گیا ہے ان کو جاری رکھنا ہوگا۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اس سخت محنت کے بعد بہت ساری مشکلات جھیلنے کے بعد جس طرح ملک نے حالات کو سنبھالا ہے، اسے خراب نہیں ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ لڑائی کمزور ہونے نہیں دینی ہے اور اگر ہم لاپرواہ ہوجاتے ہیں یا احتیاط ترک کر دیتے ہیں تو اس کا کوئی متبادل ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ بہت ہی سنجیدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 865789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش