0
Sunday 31 May 2020 21:17

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 8000 نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 8000 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی وباء نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے اور ایک دن میں سب سے زیادہ 8380 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں مزید 193 افراد کی موت ہوئی ہے۔ بھارت میں مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین عداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 182143 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5164 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بھارت میں ایک دن میں 4614 متاثرین شفایاب ہوئے ہیں جس سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 86984 ہوگئی ہے۔ ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 89995 فعال کیسز ہیں۔ ملک میں ریاست مہاراشٹر اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2940 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 99 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 65168 اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2197 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش