0
Sunday 31 May 2020 17:18

ریڈ زون علاقوں کے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع

ریڈ زون علاقوں کے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع
اسلام ٹائمز۔ کورونا وباء کی وجہ سے پورے بھارت میں گزشتہ دو مہینوں سے زیادہ وقت سے جاری لاک ڈاؤن کو اب صرف پابندی والے علاقوں تک محدود کرکے اس کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ ریڈ زون سے باہر کے علاقوں میں مختلف سرگرمیوں پر چوتھے مرحلہ میں نافذ پابندیوں کو مرحلہ وار طریقہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی داخلہ وزارت نے 65 سال عمر سے زیادہ، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم بچوں کو گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اشد ضرورت پر ہی وہ گھر سے باہر نکلیں۔ بھارت کے مرکزی داخلہ سکریٹری نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت قائم قومی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے اس بارے میں احکامات جاری کئے۔ احکامات کے ساتھ ریڈ زون کے لئے خصوصی رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے پورے ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کا چوتھا مرحلہ 31مئی کو ختم ہورہا ہے۔

نئے رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر سرگرمیوں کو مرحلہ طریقہ سے شروع کیا جائے گا اور اس دوران مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل کرنا ہوگا۔ پہلے مرحلہ میں آئندہ 8 جون سے مذہبی مقامات، ہوٹلوں، ریستورانوں اور دیگر مہمان نواز ی کے مراکز اور شاپنگ مال کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان سرگرمیوں کے لئے جلد ہی ایس او پی جاری کیا جائے گیا۔ دوسرے مرحلہ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد اسکول، کالج، تعلیمی، تربیتی اور کوچنگ سنٹر وغیرہ کھولے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 865792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش