QR CodeQR Code

ٹانک، ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، خاتون سمیت 4 بچے زخمی

31 May 2020 17:05

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 4 کمسن بچے سگے بھائی ہیں، تاہم پولیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں ملازئی کے علاقہ ڈب قلی خیل میں ذاتی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 4 بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں زخمی ہونے والے 4 کمسن بچے سگے بھائی ہیں، تاہم پولیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865798/ٹانک-ذاتی-دشمنی-کی-بنا-پر-فائرنگ-1-شخص-جاں-بحق-خاتون-سمیت-4-بچے-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org