0
Sunday 31 May 2020 17:50

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں مزید دو ڈاکٹرز جاں بحق

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا میں مزید دو ڈاکٹرز جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 2 ڈاکٹرز جاں بحق ہو گئے ہیں۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سےاب تک جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ڈاکٹرز کے اہل خانہ کی ہرممکن مدد کی جائے گی، کورونا مریضوں کےعلاج کے لیے ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک دن میں ریکارڈ 88 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مزید3 ہزار 39 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 69 ہزار 496 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے 25 ہزار 271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 42 ہزار 742 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے 25 ہزار 56 ،سندھ 27 ہزار 360، خیبر پختونخوا 9 ہزار 540 اور بلوچستان میں 4 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار418، گلگت بلتستان 678 اور آزاد کشمیر میں 251 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار کیسز ریکارڈ ہو چکے اور 223 افراد جان کی بازی ہا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 475 تک پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 453، سندھ 465، اسلام آباد 27، گلگت بلتستان 11، بلوچستان 46 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 47 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش