QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن سے متعلق حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

31 May 2020 19:08

اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس لئے احتیاط کرنی ہے تو کورونا سے کریں، تاہم ہمیں کورونا کا شکار افراد سے سبق حاصل کرنا ہے، اگر عوام کو انتہائی ضروری کام سے نکلنا ہے تو ماسک پہنیں اور فاصلہ ضرور برقرار کھیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ لاک ڈاؤن سے متعلق حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں۔ لاک ڈاؤن سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رُخ کیا، مارکیٹوں میں رش، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام خوف کا شکار ہوں نہ ہی خوف پھیلانے کا باعث بنیں لہذا عوام حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ترجمان سندھ حکومت نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو گا وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس لئے احتیاط کرنی ہے تو کورونا سے کریں، تاہم ہمیں کورونا کا شکار افراد سے سبق حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر عوام کو انتہائی ضروری کام سے نکلنا ہے تو ماسک پہنیں اور فاصلہ ضرور برقرار کھیں۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ عوام بنیادی اشیاء کی فراہمی سے متعلق ہرگز پریشان نہ ہوں، ضروری اشیاء کی دستیابی کا یقین دلاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں مشروط لاک ڈاؤن کا آج آخری دن ہے اور اب کل وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے مزید فیصلے کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 865812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865812/لاک-ڈاؤن-سے-متعلق-حکومت-کے-اعلان-تک-افواہوں-پر-کان-نہ-دھریں-بیرسٹر-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org