0
Sunday 31 May 2020 19:32

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 885 نئے کورونا کیسز، مزید 16 مریض چل بسے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 885 نئے کورونا کیسز، مزید 16 مریض چل بسے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4100 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جس سے 885 نئے کیسز سامنے آئے، اس وقت تک مجموعی طور پر 180803 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور اب تک 28245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وبا سے 16 مزید مریض انتقال کرگئے ہیں، صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 481 ہوگئی ہے، اس وقت 334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 62 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 553 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اور اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 13810 ہوگئی ہے، سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 49 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 13954 مریض زیر علاج ہیں، 12773 مریض گھروں میں آئسولیشن میں، 108 مریض آئسولیشن سینٹرز میں اور 1073 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 885 کیسز میں سے617 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، سکھر 37، خیرپور 34، گھوٹکی 27، حیدرآباد 25، لاڑکانہ 24، جیکب آباد 24، شکارپور 16، جامشورو 8، سانگھڑ 8، میرپورخاص 5، قمبر 3، بدین 3، شہید بے نظیر آباد 2، مٹیاری 1، دادو 1، ٹنڈو الہیار 1، ٹنڈو محمد خان میں سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اب دیہی علاقوں میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ، یہ بے احتیاطی کا نتیجہ ہے، ہم سب مل کر ہی اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش