QR CodeQR Code

طیارہ حادثہ، سوختہ لاشوں کی تشخیص کا عمل آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل ہو جائیگا

31 May 2020 19:37

ایس ایف ڈی ایل کی تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایس ایف ڈی ایل کو حادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کے 67 نمونے موصول ہوئے ہیں، جبکہ پولیس سے مرنے والوں کے 69 نمونے موصول ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی طیارہ حادثے کا شکار مسافروں کی سوختہ لاشوں کی تشخیص کا انتہائی پیچیدہ عمل سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل)، جامعہ کراچی کے تحت آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گا، جبکہ سینتیس (37) ڈی این اے رپورٹس محکمہ پولیس سندھ کو ارسال کر دی گئی ہیں، اس چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں بیس سائنسدان اور رضاکار شامل ہیں۔ ایس ایف ڈی ایل کی تیار کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایس ایف ڈی ایل کو حادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کے 67 نمونے موصول ہوئے ہیں، جبکہ پولیس سے مرنے والوں کے 69 نمونے موصول ہوئے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ، جامعہ کراچی کے تحت اس جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام عمل میں آیا تھا، یہ سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی اور پاکستان میں دوسری فرانزک لیبارٹری ہے، جسے جمیل الرحمٰن سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں قائم کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865819/طیارہ-حادثہ-سوختہ-لاشوں-کی-تشخیص-کا-عمل-آئندہ-24-گھنٹوں-میں-مکمل-ہو-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org