0
Monday 1 Jun 2020 00:21

سندھ میں جعلی ڈومیسائل کا کاروبار تشویشناک اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، محمد حسین محنتی

سندھ میں جعلی ڈومیسائل کا کاروبار تشویشناک اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ظلم کے نظام کا خاتمہ اور اسلامی نظام کا قیام ہی ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل ہے، جعلی شناختی کارڈ کے بعد سندھ میں جعلی ڈومیسائل کا کاروبار تشویش ناک اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اس سے اصل مستحق افراد کا حق مارا جاتا ہے، کمیشن جلد تحقیقات کرکے ملوث افراد کو واقعی سزا دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ کے شہر ٹھٹہ میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ ضلعی عید ملن اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ کورونا قدرتی آفت اور آزمائش ہے، اس کے ساتھ ساتھ جینا سیکھنا پڑے گا، سندھ حکومت کے اس حوالے سے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں، ان کا زور صرف لاک ڈاؤن اور مساجد کو بند کرنے میں ہے، کیونکہ کورونا سے اتنا نقصان نہیں ہوا ہے، جتنا نقصان لاک ڈاﺅن اور حکومتی خوف و افراتفری کے ماحول سے ہوا ہے، ایک بڑے آبادی بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچی چلی گئی ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ سب سے زیادہ لاک ڈاﺅن اور سختی سندھ حکومت نے کی اور بدقسمتی سے سب سے زیادہ کورونا کے کیسز اور نااہلی بھی سندھ حکومت کی ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک اختیار کیا جا رہا ہے، اسپتال بھر گئے، حکومتی ریلیف کہیں نظر نہیں آرہاہے، اس سے معلوم ہوا کہ صرف لاک ڈاﺅن مسئلے کا حل نہیں ہے، توبہ استغار، رجوع الی اللہ، احتیاطی تدابیر اور کورونا مریضوں کے تسلی بخش علاج پر زیادہ توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر، فلسطین افغانستان سمیت پورا عالم اسلام طاغوتی یلغار سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہیں، اتحاد امت اور رجوع الی اللہ کے ذریعے سامراجی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 865820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش