QR CodeQR Code

یمن، جارح سعودی اتحاد کے متعدد حملے، 20 شہید و زخمی

31 May 2020 20:11

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کیجانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد ہوائی حملوں کے علاوہ 109 مرتبہ توپخانے سے بھی حملہ کیا گیا ہے جبکہ عرب نیوز چینل المیادین نے اطلاع دی ہے کہ یمنی صوبے الحدیدہ پر ہونیوالے سعودی حملوں میں 4 بیگناہ یمنی شہری شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود سعودی حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے مغربی حصے پر جنگی طیاروں اور توپخانے کی مدد سے وسیع حملے کئے ہیں جن کے باعث کم از کم 20 بیگناہ یمنی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔ یمنی وزارت صحت کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے علاقے الزھور کو توپخانے کے وسیع حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد ہوائی حملوں کے علاوہ 109 مرتبہ توپخانے سے بھی حملہ کیا گیا ہے جبکہ عرب نیوز چینل المیادین نے اطلاع دی ہے کہ یمنی صوبے الحدیدہ پر ہونے والے سعودی حملوں میں 4 بیگناہ یمنی شہری شہید جبکہ 16 زخمی ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865822

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865822/یمن-جارح-سعودی-اتحاد-کے-متعدد-حملے-20-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org