QR CodeQR Code

کرونا وائرس، جی بی میں 33 نئے کیسز

31 May 2020 20:25

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں 19، سکردو میں 11 اور نگر میں 3 نئے کیسز کی تشخیص ہو گئی ہے۔ جی بی میں وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 33 نئے کیسز سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں 19، سکردو میں 11 اور نگر میں 3 نئے کیسز کی تشخیص ہو گئی ہے۔ جی بی میں وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وائرس کی نئی لہر کے بعد گلگت میں لاک ڈائون میں سختی کی گئی ہے جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو پندرہ جولائی تک بند کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ سکردو میں کرونا کے کیسز بڑھنے کے بعد لاک ڈائون انتظامیہ نے دو ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈائون پر غور شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865825

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865825/کرونا-وائرس-جی-بی-میں-33-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org