0
Sunday 31 May 2020 21:16

پشاور، جے یو آئی کے وفد کی مشتاق خان سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

پشاور، جے یو آئی کے وفد کی مشتاق خان سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ایک نمائندہ وفد نے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان سے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی میں ملاقات کی اور جمعیت کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وفد کی قیادت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبد الجلیل جان نے کی۔ صوبائی مجلس شوریٰ کے رکن ارباب فاروق جان اور جے یو آئی پشاور کے امیر مولانا مسکین شاہ بھی وفد میں شامل تھے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبد الواسع، میڈیا کوارڈینیٹر سید جماعت علی شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان بھی موجود تھے۔

وفد نے سینیٹر مشتاق احمد خان کو بتایا کہ ملک میں جاری وائرس کی وباء سے پیدا شدہ حالات اور حکومت کے غیر سنجیدہ اقدامات بالخصوص موجودہ تشویشناک صورتحال کے دوران این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے اور 18ویں ترمیم سے متعلق حکومتی بیانات پر جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے مختلف سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اہم مشاورتی اجلاس 6 جون کو پشاور میں طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت کی غرض سے حاضر ہوئے ہیں، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے وفد سے کانفرنس میں شرکت کا وعدہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 865829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش