QR CodeQR Code

پولیس کے ہاتھوں بانیان مجالس کا اغواء ریاستی دہشتگردی ہے، علامہ اسدی

31 May 2020 21:53

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے، ہم عزاداری پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، عزاداری کی بقا کیلئے ہر قسم کی قربانی دینگے، لیکن کرونا کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جھنگ، نارووال، قلعہ ستار شاہ، قصور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مجالس اور عزاداری پر پابندی قابل مذمت اور ہمارے بنیادی آئینی حق پر قدغن ہے، جسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے، پنجاب پولیس اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے، ہم عزاداری پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، عزاداری کی بقاء کیلئے ہر قسم کی قربانی دینگے، لیکن کرونا کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اظہار مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کی آڑ میں عزاداری کو محدود کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے، پنجاب پولیس کی جانب سے بانیان مجالس کو اغوا کرنا ریاستی دہشتگردی ہے، اگر ان واقعات کا نوٹس نہ لیا گیا تو پنجاب بھر میں ہم سڑکوں پر نکلنے میں مجبور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، اس پر کسی بھی قسم کی قدغن کو نہ ماضی میں قبول کیا تھا، نہ اب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اقدامات کرونا اور ٹڈی دل پر انتہائی مایوس کن ہیں، ایک طرف کسانوں کا معاشی قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف عام عوام بھی حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب بیزار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865835/پولیس-کے-ہاتھوں-بانیان-مجالس-کا-اغواء-ریاستی-دہشتگردی-ہے-علامہ-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org