QR CodeQR Code

او آئی سی خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بیحرمتی کی تحقیقات کرکے مجرموں کو بے نقاب کرے، ترجمان علامہ ساجد نقوی

31 May 2020 22:31

اپنے ایک مذمتی بیان میں زاہد علی اخونزادہ کا کہنا تھا کہ مزارات عوام کی عقیدت و احترام کا مرکز ہوا کرتے ہیں اور انہدام جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں اہلبیت اطہار، امہات المومنین اور اصحاب کرام کے مقابر و مزارات کو گرانے سمیت مختلف مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے کہا ہے کہ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مقبرے کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ مزارات عوام کی عقیدت و احترام کا مرکز ہوا کرتے ہیں اور انہدام جنت البقیع اور جنت المعلٰی میں اہلبیت اطہار، امہات المومنین اور اصحاب کرام کے مقابر و مزارات کو گرانے سمیت مختلف مقدس مقامات کی بے حرمتی کے واقعات ہرگز قابل قبول نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی علامہ سید ساجد علی نقوی پہلے بھی مذمت کرچکے ہیں اور مشترکات کے داعی ہونے کے ناطے انہوں نے ایسی انتہاء پسندانہ سوچ کو ہمیشہ دینی اور اخلاقی اقدار کی نفی سے تعبیر کرتے ہوئے مزارات کے احترام کو اہم قرار دیا ہے اور ہمیشہ ایسے گھناونے فعل کے مرتکب لوگوں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ زاہد علی آخونزادہ نے او آئی سی سے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی کے واقعے کی بھی غیر جانبدارانہ، شفاف اور قابل قبول تحقیقات کے ذریعے مجرموں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی دینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 865838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865838/او-آئی-سی-خلیفہ-عمر-بن-عبدالعزیز-کے-مزار-کی-بیحرمتی-تحقیقات-کرکے-مجرموں-کو-بے-نقاب-کرے-ترجمان-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org