0
Sunday 31 May 2020 23:39

ملی یکجہتی کونسل کی عمر ابن عبدالزیز کے روضے کی بیحرمتی کی مذمت

ملی یکجہتی کونسل کی عمر ابن عبدالزیز کے روضے کی بیحرمتی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنماﺅں صدر صاحبزادہ ابوالخیر ڈاکٹر محمد زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شام میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ کے مزاروں، جسد خاکی کی بےحرمتی پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی شام میں حضرت عمار بن یاسرؓ اور دیگر اکابرین کے مزاروں کی بےحرمتی کی گئی، ایسی ناپاک جسارت کوئی مسلمان نہیں کر سکتا۔ یہ اسلام دشمن قوتوں کی سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ عالم اسلام میں نفرت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری امت مسلمہ اس واقعہ پردل گرفتہ ہے۔ او آئی سی کو فوری طور پر اس قبیح جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو بےنقاب کر کے اس پر سخت ایکشن لینا ہوگا تاکہ آئندہ کسی کو محترم ہستیوں کے مزاروں کی بےحرمتی کی جرات نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا تاکہ امت کو انتشار سے بچایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 865845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش