QR CodeQR Code

پاکستان کی تاریخ کی پہلی مرتبہ امریکا کے لئے براہ راست پرواز

1 Jun 2020 00:25

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی تاریخ کی پہلی مرتبہ امریکا کے لئے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکا کے شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا کے شہر نیو جرسی کے لئے روانہ ہوا جب کہ پی آئی اے نے کچھ عرصے قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865852

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865852/پاکستان-کی-تاریخ-پہلی-مرتبہ-امریکا-کے-لئے-براہ-راست-پرواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org