0
Monday 1 Jun 2020 08:34

بھارت میں 24 مارچ سے بڑی تبدیلی آئی، کانگریس

بھارت میں 24 مارچ سے بڑی تبدیلی آئی، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے کی حکومت کی جانب سے 24 مارچ کو نفاذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں لوگوں نے بھائی چارے کی ایسی کئی مثالیں پیش کئے ہیں جن سے مودی حکومت کا ایجنڈا ہی بدل گیا اور ملک نئی راہ پر چل پڑا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی حکومت 24 مارچ سے پہلے اور اس کے بعد جو کام کررہی ہے، اس میں بہت فرق ہے۔ کپل سبل نے کہا کہ گزشتہ برس مئی سے لے کر اس سال 24 مارچ تک یہ حکومت پولرائزیشن کی سیاست کرتی رہی اور آرٹیکل 370، رام مندر، تین طلاق اور این آر سی جیسے مسائل کے سہارے سیاسی فائدے کے لئے کام کرتی رہی لیکن کورونا کی وباء کے بعد اس حکومت کا ایجنڈا ملک کی عوام نے بدل دیا۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا کے بعد حکومت کا ایجنڈا پیچھے چھٹ گیا ہے اور یہ وباء دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہماری حکومت کے لئے بھی لاچاری بن گئی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اس سے پہلے ملک میں بھائی چارہ خراب کررہی تھی لیکن وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اس نے جو لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا، اس میں انسانیت کی خدمت دیکھنے کو ملی جس سے بغیر کسی بھید بھاؤ کے بھائی چارے میں اضافہ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 865865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش