0
Monday 1 Jun 2020 09:27

امریکی دارالحکومت میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا

امریکی دارالحکومت میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے کئی شہروں میں کرفیو اور پابندیوں کے باوجود پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سیاٹل سے نیو یارک تک ہزاروں افراد نے مارچ کیا، مظاہرین رکاوٹیں اور جنگلے گرا کر وائٹ ہاؤس کے قریب پہنچ گئے۔ امریکی دارالحکومت میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا۔ واشنگٹن ڈی سی میں رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا۔ ہفتے کی رات پولیس پر حملے، ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ کے بعد 15 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کا گشت جاری ہے۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران واشنگٹن میں 11 اور نیویارک میں 30 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ میامی میں کرفیو کے باوجود لوٹ مار کی گئی۔پولیس نے نیویارک میں 350 اور ہیوسٹن میں 130 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ : 865874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش