0
Monday 1 Jun 2020 09:36

خیبر پختونخوا میں آج سے جامعات کھولنے کا اعلان

خیبر پختونخوا میں آج سے جامعات کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں آج یکم جون سے جامعات کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج، پشاور یونیورسٹی، صوابی یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کل سے کھول دی جائیں گی۔ تمام جامعات میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ جامعات میں صرف انتظامی امور، مختلف شعبوں کے سربراہان اور انتظامی عہدے داران اپنے ضروری عملے کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ جامعات عمارت میں طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگئی اور نہ ہی جامعات کے اندر تدریسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ طلبہ کا مزید وقت ضائع ہونے سے بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔ آن لائن کلاسز شروع کرنے کے پیش نظر یونیورسٹیز کے اہم عملے کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے ریلیف ری ہبیلی ٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈپارٹمنٹ اور اعلٰی تعلیمی کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 865877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش