0
Monday 1 Jun 2020 09:47

طالبان قیادت کورونا کا شکار ہو گئی، فارن پالیسی میگزین

طالبان قیادت کورونا کا شکار ہو گئی، فارن پالیسی میگزین
اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی، غیر ملکی جریدے کے مطابق طالبان کی اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی پر سابق امیر ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے قیادت سنبھال لی۔ ملا یعقوب کے قیادت سنبھالنے کے بعد افغان دھڑوں میں تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح مجاہد نے کہا کہ افغان طالبان کی تمام قیادت مکمل طور پر وائرس سے محفوظ ہے مغربی پراپیگنڈا بے بنیاد ہیں۔ غیرملکی جریدے فارن پالیسی میگزین کے مطابق افغان طالبان کی اعلیٰ قیادت کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہے، افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اخوند، نائب امیر سراج الدین حقانی کورونا کا شکار ہوئے، سراج الدین حقانی اہم کمانڈروں کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے۔ فارن پالیسی میگزین کے مطابق سراج الدین کی اہم کمانڈروں سے ملاقاتوں کے نتیجے میں کئی کمانڈر بھی وائرس کا شکار ہو گئے، جبکہ ترجمان افغان طالبان ذبیح مجاہدنے کہا ہے کہ افغان طالبان کی قیادت محفوظ ہے مغربی پراپیگنڈا بے بنیاد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش