QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو 10 وینٹی لیٹرز دیئے جا رہے ہیں، این ڈی ایم اے

1 Jun 2020 10:02

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر صوبوں میں 100 وینٹی لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ صوبوں کو 10، 10 آئی سی یو وینٹی لیٹرز کی وصولی کے لیے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کو 10 آئی سی یو وینٹی لیٹرز دیئے جا رہے ہیں، بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر صوبوں میں 100 وینٹی لیٹرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ صوبوں کو 10، 10 آئی سی یو وینٹی لیٹرز کی وصولی کے لیے خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی 10، 10 بائی پیپ پورٹ ایبل وینٹی لیٹرز دیے جا رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تقسیم کے ساتھ وینٹی لیٹرز کے استعمال کے لیے طبی عملے کی تربیت کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865883/گلگت-بلتستان-کو-10-وینٹی-لیٹرز-دیئے-جا-رہے-ہیں-این-ڈی-ایم-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org