QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ آج ہو گا

1 Jun 2020 10:10

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا کی صورتحال، اس سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر بات ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کی صورت حال کے تناظر میں نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی لاک ڈاون میں مزید نرمی کی جائے گی یا سختی کا فیصلہ آج کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ملک میں کورونا کی صورتحال، اس سے نمٹنے کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر بات ہو گی۔ اجلاس میں ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مزید نرمی یا سختی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن صرف اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ جب ہمیں لگے کہ مک کا نظام صحت پر حد سے زیادہ بوجھ پڑ گیا ہے لیکن اس وقت ایسی صورتحال نہیں۔ حکومت پرزور طریقے سے ٹی ٹی کیو (ٹریکنگ، ٹیسٹنگ اور قرنطینہ) کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے، ٹریکنگ اور ٹیسٹ کے سافٹ ویئر کے ساتھ ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے نظام کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865887/لاک-ڈاؤن-میں-نرمی-یا-سختی-کا-فیصلہ-ا-ج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org