QR CodeQR Code

گلگت، بغیر ماسک گھومنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل

1 Jun 2020 10:15

ڈی سی گلگت نوید احمد کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شہریوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کی مقامی انتظامیہ نے شہر میں بغیر ماسک گھومنے والے افراد کیخلاف سخت کاررائی کا حکم دیدیا۔ ڈی سی گلگت نوید احمد کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شہریوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، پولیس اور مجسٹریٹس شامل ہوں گے۔ ٹیم مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر چیکنگ کرے گی۔ کسی بھی ایسی گاڑی کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا جس میں بیٹھے ہوئے افراد ماسک نہیں پہنے ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 865889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865889/گلگت-بغیر-ماسک-گھومنے-والوں-کیخلاف-کارروائی-کیلئے-ٹیمیں-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org