0
Monday 1 Jun 2020 10:36

لکی مروت کے کئی علاقوں پر ٹڈی دل نے ایک بار پھر حملہ کر دیا

لکی مروت کے کئی علاقوں پر ٹڈی دل نے ایک بار پھر حملہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت کے کئی علاقوں پر ایک بار پھر ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے، ان ٹڈیوں میں بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ اس دفعہ گلباز دھقان اور تاجہ زئی سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں داخل ہوگئی ہیں، ٹڈیوں سے سبزی، جنگلات اور سبزے کو نقصان کا خدشہ ہے، جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی ٹڈیوں سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں ہے، کیونکہ تین ماہ قبل ٹڈیوں نے لکی مروت کے مختلف علاقوں میں انڈے دیئے تھے اور متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت سے ان ٹڈیوں پر سپرے کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کوئی سرکاری مشینری عملی طور پر مصروف عمل نظر نہیں آئی۔ واضح رہے کہ ٹڈیوں نے تین ماہ پہلے بھی لکی مروت پر حملہ کیا تھا اور "غرو منج" کے علاقوں میں انڈے دیئے تھے، اب ان انڈوں سے لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں پیدا ہوگئی ہیں جس سے سبزیوں، جنگلات اور سبزے کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ڈیرہ اسمعیل خان اور لکی مروت کے بعد ٹڈی دل نے پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں پر بھی حملہ کر دیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ رواں مہینے ٹڈیوں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل 7 مئی کو لکی مروت کے بیشتر علاقے ٹڈی دل کے حملوں کی زد میں آئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 865899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش