QR CodeQR Code

ٹرمپ ہنگاموں سے ڈر کر وائٹ ہاؤس کے زیرِزمین بنکر میں چھپ گئے

1 Jun 2020 11:36

یہ بات تقریباً طے ہے کہ ٹرمپ نے جمعے کا دن اسی بنکر میں گزارا لیکن وہ ہفتے اور اتوار کے روز بھی کسی عوامی مقام پر دکھائی نہیں دیئے اور نہ ہی انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کسی لائیو پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف شروع ہونے والے ہنگامے شدید سے شدید تر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان ہنگاموں اور مظاہرین سے اتنے خوفزدہ ہو گئے کہ وہ خود بھی اپنی جان بچانے کے لیے وائٹ ہاؤس کے زیرِزمین بنکر میں چھپ گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین جمعے کے روز وائٹ ہاؤس (امریکی ایوانِ صدر) کے بہت قریب پہنچ گئے تھے اور مقامی پولیس سے ان کی جھڑپیں جاری تھیں۔ اس موقع پر ٹرمپ نے بیان جاری کیا کہ اگر مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئے تو انہیں خونخوار کتوں اور سکیورٹی اہلکاروں کاسامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے اس بیان کو مظاہرین نے اپنے لیے چیلنج سمجھا اور وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہونے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ان حالات میں مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی حفاظت پر مامور، امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکار بوکھلا گئے اور وہ انہیں وائٹ ہاؤس کے زیرِ زمین بنکر میں لے گئے جسے دہشت گرد حملے یا جنگ میں صدر کی جان بچانے کےلیے خاص طور پر بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ بات تقریباً طے ہے کہ ٹرمپ نے جمعے کا دن اسی بنکر میں گزارا لیکن وہ ہفتے اور اتوار کے روز بھی کسی عوامی مقام پر دکھائی نہیں دیئے اور نہ ہی انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کسی لائیو پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس کی وجہ سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ جمعے کے روز سے وائٹ ہاؤس کے بنکر میں چھپے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865918/ٹرمپ-ہنگاموں-سے-ڈر-کر-وائٹ-ہاؤس-کے-زیر-زمین-بنکر-میں-چھپ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org