0
Monday 1 Jun 2020 12:45

ملک میں صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، مریم اورنگزیب

ملک میں صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب لاپتہ ہیں اور صحت کا نظام ٹھیکے پر چل رہا ہے، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب پریس کانفرنس، پریزنٹیشن، کمپیوٹر، بیانات اور دعووں سے کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں، ‎کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامات اور اقدامات کے بجائے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالی جا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہو چکی، صرف 12 وینٹیلیٹر کام کر رہے ہیں، ‎وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال پمز کے 9 وینٹیلیٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ ‎پمز میں 80 بستر کے آئیسولیشن وارڈ میں دیگر آئی سی یوز سے یہ 9 وینٹیلیٹرز منتقل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ‎پمز کے سرجیکل آئی سی یو کے 4، میڈیکل آئی سی یو کے 2 وینٹیلیٹرز کورونا وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، ‎پمز کے کارڈیالوجی سرجری آئی سی یو کے 3 وینٹیلیٹرز بھی کورونا وارڈ میں منتقل کیے گئے، ‎اسلام آباد کے دوسرے بڑے اسپتال پولی کلینک میں صرف 4 وینٹی لیٹر ہیں، ‎پولی کلینک میں کورونا مریضوں کے لیے صرف دس بستروں کا آئیسولیشن وارڈ ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں کل 90 بستر کے کورونا آئیسولیشن وارڈ کے سوا اور کوئی انتظام نہیں، ‎لواحقین مریضوں کے لیے وینٹیلیٹرز لینے کی خاطر سفارشیں اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ ‎بتایا جائے جو وینٹیلٹر آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟ اسلام آباد کے اسپتالوں کو کتنے ملے ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے سوال پوچھا تھا کہ پمز اور پولی کلینک عارضی چارج پر کیوں چل رہا ہے جواب مِلا چور چور چور، سوال پوچھا تھا ڈی جی ہیلتھ عارضی چارج پہ کیوں ہے، جواب مِلا چور چور چور، ‎سوال پوچھا تھا ڈریپ عارضی انتظام پر کیوں چلائی جا رہی ہے، جواب مِلا نواز شریف شہباز شریف۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا کے مریض سخت مشکل میں ہیں خدا کے لیے جھوٹ بول کر عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں، یہاں اس وقت انسان کو مر کر دکھانا پڑتا ہے کہ میں بیمار ہوں، کسی کی بیماری پر سیاست کرنا برا عمل ہے۔ اپنے بیان کے دوران اُن کا میاں محمد نواز شریف کے زاتی ڈاکٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان چار پانچ دن میں واپس لندن روانہ ہو جائیں گے، ڈاکٹر عدنان ملک میں اپنے کچھ کام نمٹا کر واپس لندن جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 865938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش