1
Monday 1 Jun 2020 14:15

معذور فلسطینی شہید "ایاد خیری" کے جنارے میں سینکڑوں شہریوں کی شرکت

معذور فلسطینی شہید "ایاد خیری" کے جنارے میں سینکڑوں شہریوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گذشتہ روز غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معذور فلسطینی شہری کے جنازے کو سینکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے تشییع کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی میڈیا نے لکھا ہے کہ اسلحہ رکھنے کے شک میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے گولی مار کر شہید کر دیئے جانے والے معذور فلسطینی شہری کے جنازے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح فلسطینی شہر قدس شریف کے باب الاسباط نامی علاقے میں ایک معذور فلسطینی شہری "ایاد خیری" کو سیدھی فائرنگ کر کے موقع پر ہی شہید کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 865948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش