QR CodeQR Code

معذور فلسطینی شہید "ایاد خیری" کے جنارے میں سینکڑوں شہریوں کی شرکت

1 Jun 2020 14:15

عالمی میڈیا کا لکھنا ہے کہ اسلحہ رکھنے کے شک میں صیہونی فوجیوں کیجانب سے گولی مار کر شہید کر دیئے جانیوالے معذور فلسطینی شہری "ایاد خیری" کے جنازے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گذشتہ روز غاصب صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے معذور فلسطینی شہری کے جنازے کو سینکڑوں فلسطینیوں کی جانب سے تشییع کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی میڈیا نے لکھا ہے کہ اسلحہ رکھنے کے شک میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے گولی مار کر شہید کر دیئے جانے والے معذور فلسطینی شہری کے جنازے میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے ہفتے کی صبح فلسطینی شہر قدس شریف کے باب الاسباط نامی علاقے میں ایک معذور فلسطینی شہری "ایاد خیری" کو سیدھی فائرنگ کر کے موقع پر ہی شہید کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 865948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865948/معذور-فلسطینی-شہید-ایاد-خیری-کے-جنارے-میں-سینکڑوں-شہریوں-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org