QR CodeQR Code

احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے

امریکی دارالحکومت سمیت متعدد ریاستوں میں فوجی راج کی تیاریاں مکمل

1 Jun 2020 18:15

عالمی میڈیا کیمطابق واشنگٹن کے آسمان پر اسوقت بڑے پیمانے پر ہیلی کاپٹرز پرواز کر رہے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کی چھت پر اور اسکے اردگرد سپیشل فورسز کے اسنائپرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ واشنگٹن کے اندر وائٹ ہاؤس کے گرد و نواح میں پولیس کی دسیوں گاڑیاں نذر آتش کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی سینکڑوں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کا شکار بنانے کے بعد انہیں لوٹ لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بہت زیادہ شدت آ گئی ہے جس کی بناء پر دارالحکومت واشنگٹن سمیت متعدد ریاستوں میں فوجی حکومت نافذ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے آسمان پر اس وقت بڑے پیمانے پر ہیلی کاپٹرز پرواز کر رہے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کی چھت پر اور اس کے اردگرد سپیشل فورسز کے اسنائپرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ واشنگٹن کے اندر وائٹ ہاؤس کے گرد و نواح میں پولیس کی دسیوں گاڑیاں نذر آتش کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی سینکڑوں گاڑیوں کو توڑ پھوڑ کا شکار بنانے کے بعد انہیں لوٹ لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جاری صورتحال کے مدنظر وائٹ ہاؤس نے اپنے اہلکاروں کو کام پر آنے سے بھی روک دیا ہے اور اس وقت وائٹ ہاؤس کی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ اس حوالے سے امریکی ریاست فیلاڈیلفیا سے موصول ہونے والی ویڈیو میں احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں پولیس کی گاڑیوں میں ہونے والی لوٹ مار کو دیکھا کیا جا سکتا ہے جبکہ صورتحال پولیس کے کنٹرول سے مکمل طور پر خارج ہو چکی ہے۔
ملاحظہ کیجئے اس ویڈیو میں:
 


خبر کا کوڈ: 865972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865972/امریکی-دارالحکومت-سمیت-متعدد-ریاستوں-میں-فوجی-راج-کی-تیاریاں-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org