0
Monday 1 Jun 2020 18:39

خیبر پختونخوا میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق

خیبر پختونخوا میں سکھ کمیونٹی کے پہلے ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے نوشہرہ میں ایک اور معروف ڈاکٹر کی جان لے لی، نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سابق میڈیکل افیسر ڈاکٹر پگھ چند چند دن پہلے کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جو کہ آج جل بسے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق ڈاکٹر پگھ چند وائرس کی تشخیص کے بعد گھر پر بھی قرنطین کئے گئے تھے۔ ڈاکٹر پگھ چند سکھ برادری سے تعلق رکھتے تھے اور غریب طبقہ کیلئے ایک مسیحا انسان تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد مہنگائی کے اس دور میں صرف 50 روپے فیس لیکر مریضوں کا علاج کرتے تھے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں وہ بہت مشہور ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں مریض ان کے کلینک علاج کیلئے آتے تھے۔ ڈاکٹر پگھ چند کا بنیادی تعلق بونیر کے پیر بابا علاقے سے تھا اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان کی میت بھی اپنے آبائی علاقے منتقل کی گئی ہے جہاں ان کی آخری رسومات ایس او پیز کے مطابق ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بھی خیبر پختونخوا میں دو معروف ڈاکٹرز چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم نوشہرہ اور پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اورنگزیب خان پشاور وفات پاگئے تھے۔ گذشتہ دنوں صوبے میں کورونا کے ایک دن میں سب سے زیادہ 20 اموات ریکارڈ ہوئی تھی جس کے ساتھ صوبے میں مجموعی اموات 473 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ کل متاثرین کی تعداد بھی 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 865974
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش