QR CodeQR Code

کے پی کے میں کورونا سے اموات کی شرح زیادہ ہے تو صحتیابی کی بھی زیادہ ہے، اجمل وزیر

1 Jun 2020 18:48

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختوںخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے تب سے باہر ممالک سے 4 ہزار مسافر صوبے کو آئے ہیں جن میں 700 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا سے زیادہ اموات کی باتیں ہر کوئی کر رہا ہے لیکن یہ کوئی نہیں کہہ رہا کہ ملک کے باقی صوبوں کے مقابلے میں یہاں مریضوں کی صحتیابی کی شرح بھی زیادہ ہے۔ خیبر پختوںخوا میں گذشتہ دو دنوں میں 900 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ گذشتہ دن صوبے میں ایک دن میں ریکارڈ 20 اموات بھی ہوئی تھی۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختوںخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ جب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے تب سے باہر ممالک سے 4 ہزار مسافر صوبے کو آئے ہیں جن میں 700 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مسافروں کو باقاعدہ طور پر قرنطین کر دیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا ٹسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھائی گئی ہے اور کیسز زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔ اجمل وزیر نے ڈاکٹروں سمیت تمام محکمہ صحت کے ملازمین کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ مہلک کورونا سے مقابلے میں یہ طبقہ ہمارے فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 865977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865977/کے-پی-میں-کورونا-سے-اموات-کی-شرح-زیادہ-ہے-صحتیابی-بھی-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org