0
Monday 1 Jun 2020 19:38

امریکی سامراج کی مصنوعی طاقت کا خاتمہ قریب ہے، عارف حسین الجانی

انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امریکہ اپنے شہریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے
امریکی سامراج کی مصنوعی طاقت کا خاتمہ قریب ہے، عارف حسین الجانی
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں ظلم کی داستان رقم کرنے میں مگن امریکہ سامراجی اور تسلط پسندانہ فطرت کے باعث اپنے ہی شہریوں کے خون کا پیاسا ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے امریکہ میں حالیہ پر تشدد واقعات کے تناظر میں کیا۔ آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ انسانیت اس امر کی گواہ ہے کہ سامراجیت پسند ریاستیں منہ سے بڑے سامراجی نوالے اٹھائیں تو انہیں زوال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورہ پیٹنے والا عالمی سامراج امریکہ اپنے ہی شہریوں پر مظالم ڈھا کر ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا حالیہ واقعہ کی ابتداء میں سیاہ فام امریکی شہری کو قتل کرنے کے بعد تشدد اور ظلم نے امریکہ میں انسانی آزادیوں کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کا سیاہ فاموں کو راستے سے ہٹا کر سفید فاموں کو پہلے درجے کا شہری سمجھنا، اس بات کی علامت ہے کہ امریکی معاشرہ میں طبقاتی دراڑ پڑ چکی ہے اور ہر آنیوالا دن اس دراڑ میں اضافے کا باعث بنے گا۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای کا بیان کہ "امریکہ اندر سے ختم ہو رہا ہے" ایک بار پھر سچ ثابت ہوا۔ ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب امریکی کی مصنوعی طاقت کا بُت پاش پاش ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 865988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش