0
Monday 1 Jun 2020 19:45

نصیریوں اور غالیوں کا تشیع سے کوئی تعلق نہیں، خضر کاظمی

نصیریوں اور غالیوں کا تشیع سے کوئی تعلق نہیں، خضر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیئرمین سید خضر عباس کاظمی نے دیگر عہدیداروں سیکرٹری جنرل آئی اے راجپوت اور سیکرٹری اطلاعات علی رضا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹیج حسینی پر نام نہاد غالی اور نصیری مقررین کی طرف سے شرک اور خود ساختہ عقائد کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قرآنی تعلیمات اور سیرت اہلبیت اطہارؑ سے انحراف قرار دیا ہے۔ انہوں نے نمائندہ ولی فقیہہ علامہ سید ساجد علی نقوی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور دیگر اکابر علماء و عمائدین ملت اور تنظیموں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ غالی نصیری نجس ٹولہ مکتب اہل بیتؑ کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، ان کا شکار سادہ لوح عوام ہو رہے ہیں، ان چند مشرک عناصر سے باقاعدہ بیزاری اور لاتعلقی کا اظہار کیا جائے۔

خضر کاظمی نے کہا کہ صرف مساجد میں جمعہ کے خطبات، آئمہ جمعہ و جماعت کے اجلاسوں اور بشارت عظمی کانفرنسوں میں مذمت ہی کافی نہیں، ایم آئی 6 کے ایجنٹوں سے باقاعدہ اعلان لاتعلقی کیا جائے، بانیان مجالس اور متولیان امام بارگاہ سے اپیل کی جائے کہ کفر و شرک اور قرآن وحدیث سے ہٹ کر خود ساختہ نظریات پیش کرنے والوں کو مجالس و محافل میں دعوت نہ دیں۔ خضر کاظمی نے نشاندہی کی کہ منظم سازش کے تحت مشرک عناصر کے کلپس بنا کر شیعہ کے نام سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، جنہیں تکفیری عناصر اپنے نام نہاد مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اپیل ہے کہ دہشتگرد تکفیری عناصر کی طرح شیعہ کی صفوں میں موجود ان مشرک عناصر کو بھی نکیل ڈالی جائے، تکفیری اور نصیری عناصر کا مقصد شیعہ کی بدنامی ہے، اگر مزید تاخیر کی گئی تو وضاحتیں اور قربانیاں زیادہ دینا پڑیں گی۔
خبر کا کوڈ : 865989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش