0
Monday 1 Jun 2020 20:32

لاہور میں ایرانی، ترک اور چینی قونصلیٹس کی سکیورٹی ایس پی یو کے حوالے

لاہور میں ایرانی، ترک اور چینی قونصلیٹس کی سکیورٹی ایس پی یو کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی امور پر خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والی سپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کو تین قونصلیٹس اور آئی جی آفس کی سکیورٹی پر مامور کر دیا گیا۔ رواں ماہ امریکن قونصلیٹ پر بھی ایس پی یو کے جوان تعینات کر دیئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کی اہم مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جس میں ایران، چین، ترکش قونصلیٹ اور آئی جی آفس کی سکیورٹی شامل ہے۔ امریکن قونصلیٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے معاملات طے کر لیے گئے ہیں اور رواں ماہ سکیورٹی ایس پی یو کے حوالے کر دی جائیگی۔

سی پی او میں 310 جوان سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ 350 سے زائد جوانوں کی قونصیلٹس میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ایس پی یو عمر شیخ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے مکمل ہونیوالے منصوبوں پر تعینات جوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں کیونکہ ایس پی یو کے جوان خصوصی طور پر سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے بھرتی کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مزید اہم مقامات پر ضرورت پڑی تو ایس پی یو کے جوانوں کو تعینات کیا جائیگا، جہاں پر ایس پی یو کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے وہاں سے ضلعی پولیس اور پی سی کے جوانوں کو واپس ڈیوٹیوں پر بھجوایا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 865994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش