0
Monday 1 Jun 2020 20:44

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے پر غور

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے پر غور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے پر غور، مقامی سطح پر ماسک کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے مینو فیکچررز سے حکومت نے رابطے شروع کر دیئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کر دیا ہے، ماسک کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مینو فیکچرز اور فارمیسیز کیساتھ رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں صنعتکاروں، مینو فیکچرز اور فارمیسیز کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقامی سطح پر حفاظتی ماسک کی تیاری کی گنجائش، قیمتوں، خام مال کی دستیابی، مشینری کی درآمد اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنا کر خود کو، اپنے بچوں، اپنے گھر والوں اور دوست احباب کو کرونا سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دینے پر غور کر رہی ہے، ایسی صورت میں ماسک کی مناسب نرخوں میں ہر جگہ دستیابی یقینی بنانا ہوگی۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت مقامی سطح پر ماسک کی تیاری کی استعداد بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی، ماسک اور فیبرک بنانے کیلئے مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کرونگا۔
خبر کا کوڈ : 865996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش