0
Monday 1 Jun 2020 20:54

ڈونلڈ ٹرمپ کا بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سیاہ فام شہری کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد فسادات متعدد ریاستوں اور شہروں تک پھیل گئے اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیں بازو کی تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑی تعداد میں شہری جمع ہوئے اور احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس کا استعمال کیا۔ واضح رہے کہ امریکا کے متعدد شہروں میں نسلی امتیاز کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ 6 روز سے احتجاج کرنے والے شہریوں کو مقامی دہشت گرد سے تعبیر کرتے ہوئے ان پر لوٹ مار کرنے کا الزام عائد کیا۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے قریب ایک چھوٹے پارک میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس کو روکنے کے لیے حکام نے آنسو گیس، اسپرے اور دیگر اقدامات کیے جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ امریکا کے مقامی رہنماؤں نے منی سوٹا پولیس کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پرتشدد کارروائی سے اجتناب کرتے ہوئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انتظامیہ نے واشنگٹن، لاس ایجنلس اور ہیوسٹن سمیت دیگر شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بائیں بازو کی سخت گیر تنظیم انٹیفا کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مظاہرین دوسری ریاستوں سے آکر فسادات میں ملوث ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گارڈ نے منی سوٹا اور مینیاپولس میں پہنچ کر فوری کارروائی کی اور انٹیفا کی سرکردگی میں دیگر انارکی پھیلانے والوں کو خاموش کروا دیا، میئر کو پہلے ہی اس طرح کے اقدامات کرنے چاہیے تھے تاکہ اس مشکل میں نہیں پڑتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن شہروں اور ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکمرانی ہے، انہیں مینیاپولس میں بائیں بازو کے جرائم پیشہ وروں کو روکنے کے عمل کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈ نے بہترین کام کیا اور دیگر ریاستوں میں بھی اس کا استعمال ہونا چاہیے قبل اس کے کہ تاخیر ہوجائے۔ اس موقع ہر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انٹیفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 865998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش