0
Monday 1 Jun 2020 22:54

خبیر پختونخوا میں کورونا سے اموات پر صوبائی حکومت کیخلاف ایف آئی آر درج کروائینگے، خضر حیات

خبیر پختونخوا میں کورونا سے اموات پر صوبائی حکومت کیخلاف ایف آئی آر درج کروائینگے، خضر حیات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے رہنماء ارباب خضرحیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عوام اور بالخصوص ڈاکٹرز کی قسمت سے کھیل رہی ہے، کئی قیمتی جانیں حکومت کی غفلت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں، جس طرح خیبر پختونخوا حکومت ڈینگی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی، اسی طرح کورونا کو بھی قابو کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اس لئے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو جائے۔ اپنے ایک بیان میں ارباب خضر حیات نے مزید کہا کہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ لمحہ فکریہ ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو یتیموں کی طرح رکھا جا رہا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

ارباب خضرحیات نے کہا کہ خبیر پختونخوا میں کورونا سے ہونے والی اموات پر صوبائی حکومت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائینگے کیونکہ حکومتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، حکومتی وزراء صرف میڈیا پر آ کر سب اچھا ہے کی رٹ لگائے بیٹھے ہیں اور عوام مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرنا بچوں کا کھیل یا کرکٹ کھیلنا نہیں ہے، بلکہ اس کے لئے ایک مضبوط ٹیم کا ہونا ضروری ہے جو کہ حکومت کے پاس نہیں ہے۔ اس لئے حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوری مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 866003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش