QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم رہنماء، ناصر شیرازی کا وفد کے ہمراہ دورہ ہنگو، مختلف ملاقاتیں

1 Jun 2020 22:10

ناصر شیرازی نے شہید اعتزاز کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے پوئے کہا کہ ایسے عظیم ماں نے قوم کو شہید اعتزاز جیسا عظیم بیٹا دیا، جس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کی جان بچائی، جسیے ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے وفد کے ہمراہ ضلع ہنگو کا تنظیمی دورہ کیا اور مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ وفد میں مرکزی رہنماء علام اقبال بہشتی اور آصف رضا ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ وفد نے شہید اعتزاز حسن کے گھر جاکر انکے والد اور بھائیوں سے شہید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ناصر شیرازی نے شہید اعتزاز کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے پوئے کہا کہ ایسے عظیم ماں نے قوم کو شہید اعتزاز جیسا عظیم بیٹا دیا، جس نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سینکڑوں طلبہ کی جان بچائی، جسیے ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے دورہ کے دوران ناصر شیرازی نے سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ابن علی سے بھی ملاقات کی، جس میں قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں وفد نے جامعہ العسکریہ کا بھی دورہ کیا، جہاں پر بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ہنگو کے حالات اور قومی مسائل پر تفصیلاً بات چیت ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 866007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/866007/ایم-ڈبلیو-رہنماء-ناصر-شیرازی-کا-وفد-کے-ہمراہ-دورہ-ہنگو-مختلف-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org