0
Tuesday 2 Jun 2020 01:37

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، لیہ میں پیٹرول ناپید

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، لیہ میں پیٹرول ناپید
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونا عوام کے لئے عذاب بن گیا، حکومتی عدم توجہی کے باعث لیہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپوں پر پیٹرول کی سپلائی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گذشتہ روز حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد مختلف پیٹرولیم کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں پر تیل کی سپلائی بند کردی ہے، جس کے باعث لیہ شہر اور مضافات چوک اعظم، چوبارہ، فتح پور، کروڑ لعل عیسن، کوٹ سلطان کے 98 فیصد پیٹرول پمپوں پر تیل ختم ہوگیا ہے۔ لیہ میں موجود درجنوں پیٹرول پمپس میں سے صرف 1 پیٹرول پمپ پر تیل دستیاب ہے، جہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں لگی رہیں۔ پیٹرول پمپ مالکان کے مطابق حکومت جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتی ہے تو پمپوں اور ڈیلرز کو تیل کی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو سٹاک اور سپلائی یقینی بنانے پر توجہ نہیں دیتی، جس کی وجہ سے مسائل بن رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش