0
Monday 1 Jun 2020 22:47

جماعت اسلامی کا عام مریضوں کو بھی کورونا مریض ظاہر کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش

جماعت اسلامی کا عام مریضوں کو بھی کورونا مریض ظاہر کرنے کی اطلاعات پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے عام مریضوں کو بھی کورونا مریض ظاہر کرنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ کورونا ٹیسٹ فری، ایس اوپیز کو نرم، مریض دوست پالیسی اور ویجیلنس کمیٹی بناکر اس سارے عمل کا جائزہ لے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئندہ بات ہے، تاہم اصل فائدہ تب ہی ہوگا کہ جب حکومت اس کمی کے اثرات عوام تک پہنچانے کے اقدامات کرے گی، جماعت اسلامی کرپشن فری اور اسلامی، خوشحال و پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد اقصیٰ بدین میں جماعت اسلامی کے ضلعی نظم، تحصیل ومقامی امراء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، ضلعی امیر مولانا غلام رسول ،جنرل سیکرٹری سید علی مردان شاہ گیلانی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ دعوت دین کا کام اللہ کی نوکری اور ایک عظیم کام ہے، ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی دین سے جڑے رہنے میں ہی ہے، جس طرح اپنے کاروبار، مال، دولت اور اولاد کے مستقبل کی فکر کرتے ہیں، اس طرح ذمہ داران کو تحریک اور دعوت دین کے کام کو آگے بڑھانے کی فکر کرنی چاہئے، ہماری جنت وجہنم اپنے ہاتم میں ہے ہر فرد کو اپنے اپنے حصہ کا کام کرنا چاہئے۔ بعد ازاں محمد حسین محنتی نے بدین سے رکن سندھ اسمبلی تاج محمد ملاح سے والدہ اور مقامی صحافی محمد علی بلیدی سے بیٹی کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کی دعا کی، جبکہ رکن جماعت اسلامی عبدالوحید آرائیں کے گھر جاکر ان کی عیادت و جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 866016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش